اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 16 May 2008 08:00:00

انیل کمبلے کرکٹ کے بعد اب بالی ووڈ میں کام کریں گے

انیل کمبلے کرکٹ کے بعد اب بالی ووڈ میں کام کریں گے

 اردو ٹائمز (نیوز)بالی ووڈ اور کرکٹ دونوں ایک دوسرے کےلئے کشش رکھتے ہیں اور کہا جاتاہے کہ اگر ادھر قسمت ساتھ دے جائے تو بندہ یہاں رات و رات پیسے میں کھیلنے لگتا ہے کیونکہ بالی وڈ اور کرکٹ دونوں ہی ایسے شعبے ہیں جہاں نہ صرف آپ کو شہرت ،عزت ملتی ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ آپ کو پیسہ بھی ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نہ صرف بالی ووڈ کی حسینائیں کرکٹ سو پر اسٹار س کے ساتھ تشہیر کرنا پسند کرتی ہے بلکہ کرکٹ اسٹار بھی بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتے ہیں ۔ اب سندیپ پاٹل ،اجے جڈیجہ اور دوسروں کے بعد ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے بھی بالی ووڈ میں داخل ہو رہے ہیں اور وہ پرتیش نندی کمیونکیشن کی آنے والی کا میڈی فلم ”میرا بھائی ناٹ آو¿ٹ “میں کام کریں گے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ انیلے کمبلے کرکٹ کی دنیا میں بحیثیت سپنر اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ میں بھی اسی طرح کی کامیابی سے ہمکنار ہوپائیں گے یا نہیں ،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier