اداکاروں پر مشتمل امدادی تنظیم کی طرف سے میانمار کے متاثرین کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالرز کے فنڈ کا اعلان
اداکاروں پر مشتمل امدادی تنظیم کی طرف سے میانمار کے متاثرین کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالرز کے فنڈ کا اعلان
اردو ٹائمز (نیوز)ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی بنائی گئی امدادی تنظیم اور فلم اوشن تھرئین کے دوسرے اداکاروں پر مشتمل امدادی تنظیم ناٹ آن اوورواچ نے میانمار کے سمندری طوفان نرگس کے متاثرین کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالرز کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ فنڈ متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی بحالی کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ میانمار کے سمندری طوفان میں 68 ہزار سے لے کر ایک لاکھ 27 ہزار کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ضرورت مندوں کی تعداد سولہ لاکھ چالیس ہزار سے 25لاکھ 10 ہزار کے درمیان ہے۔