کرینہ کپور کا معاوضہ دوگنا ہو گیا، اے گریڈ فلم سٹارز کی فہرست میں آ گئی
کرینہ کپور کا معاوضہ دوگنا ہو گیا، اے گریڈ فلم سٹارز کی فہرست میں آ گئی
اردو ٹائمز (نیوز)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ”ٹشن“ باکس آفس میں ناکام ہو گئی تاہم اس فلم نے کرینہ کپور کے معاوضوں کو دوگنا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم کی ناکامی کے باوجود کرینہ کپور کو اپنے خوابوں والا مقام حاصل ہو گیا ہے۔ کرینہ کپور اب اے گریڈ اداکاراﺅں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے جو کہ منہ مانگا معاوضہ طلب کر سکتی ہے۔ کرینہ کو ٹشن کی وجہ سے راجکمار ہیرانی کی نئی فلم میں اداکار عامر خان کے مدمقابل کام مل گیا۔ کرینہ کے مطابق راجکمار ہیرانی کی فلم میں عامر خان کے مقابل کردار ادا کرنا اس کا پرانا خواب تھا جو پورا ہونے والا ہے۔