فرانس میں کینز میلے کا افتتاح برازیل کی فلم سے ہو گیا، فلمی دنیا کے بڑے اداکاروں کی میلے میں شرکت
فرانس میں کینز میلے کا افتتاح برازیل کی فلم سے ہو گیا، فلمی دنیا کے بڑے اداکاروں کی میلے میں شرکت
اردو ٹائمز (نیوز)فرانس میں 61 واں کینز فلمی میلہ پورے طمراق کیساتھ شروع ہو گیا۔ میلے کا باضابطہ افتتاح برازیل کی فلم ”بلائنڈنس“ کی نمائش سے کیا گیا جس کے ہدایتکار فرنینڈو مائریس دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فلم میں اداکارہ جولیان مور شامل ہے اور اس کا شمار ان 22 فلموں میں ہے جو کینز کے میلے کے اعلیٰ ایوارڈ پام ڈی اور کے حصول کے مقابلے کی دوڑ میں شامل کی گئی ہیں۔ کینز میلے میں سہیل برگ کی فلم انڈیانا جونز اینڈ دی کنگ ڈم آف دی کرسٹل سکل اسیٹ ووڈ کی فلم ”چیلنجنگ“ اور ”ڈرئی ہیری“ کی بھی نمائش ہو گی۔ میلے میں شرکت کیلئے آنے والے ستاروں میں انجیلینا جولی، ول سمتھ، ڈسٹن ہوفمین، میڈونا، ووڈی ایلن، جیونتھ پالٹرو، بروس ویلس، پینلپے کروز، سکارلٹ جانسن اور جاویر برڈم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ 12 روزہ کینز میلے کے اختتام پر بہترین فلم کو پام ڈی او ایوارڈ دینے کیلئے اداکار سین پین کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ فلم جیوری کے بھی سربراہ ہیں۔ گزشتہ سال یہ اعزاز اداکار رابرٹ ڈی نیرو کو حاصل تھا۔