اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 10 May 2008 09:30:00

سوہا علی خان کی رائفل کا لائسنس منسوخ

سوہا علی خان کی رائفل کا لائسنس منسوخ


اردو ٹائمز(نیوز) مقامی عدالت نے بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان کی رائفل کا لائسنس منسوخ کردیا۔ اداکارہ سوہاعلی خان پر الزام ہے کہ ہے کہ انہوں نے اپنی رائفل کا غلط غیر قانونی استعمال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے سیاہ ہرن کے مبینہ شکار کیلئے اپنے والد سابق کرکٹر نواب منصور علی خان پٹوڈی کو دیا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ راکیش گپتا نے قانون اسلحہ کی دفعہ سترہ کے تحت سوہا علی خان کی رائفل کا لائسنس منسوخ کر دیا اور انہوں نے اس کیس کی مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مذکورہ فیصلے کے خلاف تیس دن کے اندرڈیویڑنل کمشنر کی عدالت میں اپیل کر سکتی ہے۔ جھجر پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے کہ سوہا علی خان کو رائفل واپس نہ کی جائے۔ مذکورہ رائفل جس کو مبینہ طور پر نواب پٹوڈی نے سیاہ ہرن کے شکار کیلئے استعمال کیا تھا اب جھجر پولیس تحویل میں ہے۔
۔۔۔۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier