اردو ٹائمز(نیوز) بھارت میں مختلف چینلز میں مسابقت کی فضا میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہرچینل ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نت نئے طریقوں سے انوکھے شوز کا انعقاد کرتے رہتے ہیں جس میں معروف بالی وڈ اسٹار ز کو بھی مدعو کیا جاتاہے کیونکہ اس سے نہ صرف چینلز کو عوام کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے بلکہ یہ بالی وڈ کے اداکاروں کی بھی تشہیر کا سبب بنتا ہے۔گزشتہ روز بالی وڈ کی اداکارہ کاجل نے بھی زی ٹی وی کے ایک ایسے ہی پروگرام ” روک این رول فیملی“ میں اپنے شوہر اجے دیوگن اور اپنی ماں تنوجہ کے ساتھ شرکت کی جبکہ ہر شخص سیٹ پرفارمنس کی تیار ی میں مصروف تھاکہ تاہم اس موقعے پر انوکھی بات یہ ہوئی کہ سیٹ پر اچانک کاجل نے رونا شروع کردیا لیکن ان کے رونے کی بظاہر وجہ نظر نہیں آئی۔شو کے ڈائریکٹر ستیش دت نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ زی ٹی وی کے پروگرام روک این رول فیملی کے سیٹ پر ہو ا تھا۔ستیش کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب اس حوالے سے اجے کو بتایا کہ کاجل سیٹ پر بہت بری طرح رو رہی ہیں تو اجے کا کہنا تھا کہ جب سے کاجل کے والد کا انتقال ہوا ہے اس وقت سے کاجل اکثر و بیشتر اپنے والد کو یاد کرکے روتی رہتی ہے تاہم اس موقعے پر بھی اجے کاجل کو کسی بھی قسم کی تسلی دینے سے باز رہے جبکہ کاجل کی والدہ تنوجا کاجل کوخاموش کروانے کی کوشش کرتی رہیں