اردو ٹائمز(نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کی بے تاج ملکہ مادھوری ڈکشٹ انڈین سینما کی تقریب میں پدما شری ایوارڈ حاصل کریں گی۔مادھوری ڈکشٹ نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم آجا نچلے کے ذریعے فلم انڈسٹری میں واپس قدم رکھا تھا لیکن ان کی یہ فلم باکس آفس میں شہرت کمانے میں ناکام ثابت ہوئی۔ بالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کیلئے ان کے مداحوں کے دل میں اب تک پیار موجود ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ مادھوری ڈکشٹ کسی ایسی فلم میں کام کریں جو انہیں پسند آئے۔ ذرائع کے مطابق مادھوری ڈکشٹ ایوارڈ کی تقریب میں اپنے شوہر ڈاکٹر نینی کے ساتھ شرکت کریں گی۔مادھوری ڈکشٹ کی سالگرہ میں بھی کچھ دن ہی رہ گئے ہیں تاہم یہ مہینہ نینی فیملی کیلئے شاندار اور خوشیوں بھرا ہوگا۔