/ فن و فنکار

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Thu, 08 May 2008 08:49:00

ماہ اگست سے بالی وڈ کی توقعات

ماہ اگست سے بالی وڈ کی توقعات
اردو ٹائمز(نیوز) بالی وڈ میں ماہ اگست عید ،دیوالی سے کم حیثیت نہیں رکھتا اور اس حوالے سے کئی پروڈیوسرز اس ماہ اپنی فلمیں ریلیز کررہے ہیں جس سے وہ اپنی فلموں کی کامیابی کی بہت امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ اکشے کمار کی فلم سنگھ از کنگ آٹھ اگست کو ریلیز ہوگی۔فلم کے حقوق ہاتھوں ہاتھ ریکارڈ قیمت پر فروخت کئے جاچکے ہیں جبکہ اکشے کمار اس حوالے سے امید رکھتے ہیں کہ ان کی فلم سنگھ از کنگ انہیں سپر اسٹار بنادے گی۔ ابھیشک بچن کی فلم ڈرونا پندرہ اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم کے حال ہی میں حقوق حاصل کرنے والے سنیل لولا کا کہنا ہے کہ ابھیشک کی فلم ڈرونا میں پرفارمنس شاندار رہی جو امید ہے کہ فلم کی کامیابی کا سبب بنے گی۔فلم سانوریا کے ذریعے راتوں رات اسٹار بننے والے رنبیر کپور کے کیریئر کی دوسری فلم بچنا اے حسینوں بھی پندرہ اگست کو ہی ریلیز کی جائے گی۔رنبیر کی فلم سانوریا تو ایک بڑی ہٹ ثابت نہ ہوسکی تاہم انہیں امید ہے کہ ان کی یہ فلم ان کے لئے ضرور کامیاب ثابت ہوگی۔عامر خان کے بھانجے عمران کی ڈیبیو فلم بائیس اگست کو ریلیز کی جائے گی جبکہ اسی دن سنجے گودہوی کی فلم آو?ٹ سائیڈبھی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ڈائریکٹر فرحان کی بطور اداکار ڈیبیو فلم روک آن انتیس اگست کو ریلیز کی جائے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والا ماہ اگست کسے ہیرو اور کس کو زیرو بنائے گا۔







© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications