فلم ’رام چندپاکستانی‘: امریکی فلمی میلے میں پذیرائی
فلم ’رام چندپاکستانی‘: امریکی فلمی میلے میں پذیرائی
اردو ٹائمز(نیوز) غلطی سے پاک بھارت سرحد پار کرنے والے افراد کی حقیقی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ’رام چند پاکستانی ‘ کو دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔فلم’ رام چند پاکستانی‘ کا امریکا میں جاری ٹرائیبیکا فلم فیسٹیول میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔ فلم کی کہانی لکھی ہے کہ نامور پاکستانی قلم کار جاوید جبار نے۔یہ کہانی ہے ایک ایسے بچے کی ہے جو دو ہزار دو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کشیدہ حالات میں غلطی سے سرحد عبور کر جاتا ہے اور کئی سال کی تگ و دو کے بعد اپنے والدین سے ملتا ہے۔ بچے کی ماں کا کردار ادا کرنے والی نندیتا داس کا کہنا ہے کہ بچہ ہی اس فلم کا حقیقی ہیرو ہے۔فلم میں غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بچے کا کردار نوید جبار نے ادا کیا ہے۔ فلم کی ہدایتکارہ مہرین جبار کا کہنا کہ ایک پاکستانی فلم کی بین الاقوامی فلمی میلے میں پذیرائی انتہائی خوشی کی بات ہے۔ فلم رام چند پاکستانی نیویارک کے عالمی فلمی میلے میں پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب شمالی امریکا اور پھر یورپ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔