|
اردو ٹائمز(نیوز) فلم ’دل چاہتا ہے ‘ کی کامیابی سے لیکر اب تک سیف علی خان اور فرحان اختر کے درمیان سب اچھا تھا۔’دل چاہتا ہے ‘ کی ریلیز کے سات سال بعد دونوں ایک بار پھرنئی فلم میں کام کر نے جا رہے تھے لیکن اب خبریں ہیں کہ پیسوں کے تنازعے کی بنائ پر فرحان نے سیف کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔فرحان اختر اپنی نئی فلم’وائس فرام دی اسکائیز‘ پر بہت عرصے سے کام کر رہے تھے۔انہوں نے فلم کی کہانی پر اس و قت کام شروع کیا تھا جب ’دل چاہتا ہے‘ ریلیز ہوئی تھی تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا ئ پر کام روک دیا تھا لیکن اب انہوں نے اس پر کام مکمل کر لیا ہے اور فلم کیلئے کاسٹنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔فرحان اختر کے قریبی ذرائع کے مطابق فلم’ ریس‘ کی کامیابی کے بعد سیف نے اپنے معا وضے میں اضافہ کر دیا ہے جو فرحان کے لیے ناقابل قبول ہے۔ذرائع کے مطابق سیف ان دنوں کمرشل فلموں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور فی لحال سماجی مسائل پر بننے والی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے۔فلم ’وائس فروم دی اسکائی‘ کو انگریزی اور ہندی زبان میں بنایا جائے گا۔فلم میں ہیروئن کا رول پریانکا چوپڑا کریں گی جبکہ سیف کے انکار کے بعد ہیرو کی تلاش جاری ہے۔
|
|