اردو ٹائمز(نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کی ہاٹ گرل ملکہ شیراوت جو آئٹم نمبر کرنے کی وجہ سے ہمیشہ مقبول رہی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ سناہے کہ آجکل ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ملکہ کی فلم مان گئے مغل اعظم کی شوٹنگ پانڈیچری میں ہوئی تھی۔ شوٹنگ کے موقع پر ان کے سینکڑوں چاہنے والے انہیں دیکھنے کیلئے شوٹنگ کے سیٹ پر آئے اور ان کو دیکھنے کی تڑپ شائقین میں اتنی نظر آئی کہ شوٹنگ کرنا مشکل ہوگئی۔ یہاں تک کے ملکہ سے ملنے اور ان کو دیکھنے کی مداحوں کی تڑپ اور ان کے جوش و جذبے کی وجہ سے شوٹنگ کینسل کرنا پڑی۔ آخر کار اگلے روز فلمساز تن جین نے ملکہ کی حفاظت اور ان کے مداحوں سے بچانے کیلئے سو سے زائد باڈی گارڈز کو تعنیات کیا تاکہ لوگ ملکہ کے قریب نہ آسکیں اور شوٹنگ باآسانی ہوسکے۔