معاشرتی برائیوں کو فلموں کے ذریعے منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے : ثنائ
معاشرتی برائیوں کو فلموں کے ذریعے منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے : ثنائ
اردو ٹائمز(نیوز) اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں گھسی پٹی اور روایتی فلموں سے باہر نکل کر نئے موضوعات پر فلمیں بنانا ہوں گی۔ آج کے دور میں زیادہ ضرورت لو اسٹوری میوزیکل فلموں کی تیاری کی ہے۔ ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں کو فلموں کے ذریعے ہیرہ بنانے کا رحجان ختم ہونا چاہیے اور معاشرتی برائیوں کو فلموں میں مثبت طریقے سے منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھازتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز سے زیادہ ضروری ہے کہ مشترکہ فلمسازی کو پروموشن دی جائے اوراپنے ملک میں اپنی ہی بنائی ہوئی فلمیں سینماگ گھروں میں ریلیز کی جائیں