اردو ٹائمز(نیوز) بھارتی فلموں کے مشہور اداکار جان ابراہم ان دنوں اپنی نئی فلم ”آشائیں“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ ہالی ووڈ ک مشہور کردار ڈاکٹر انڈیانا جونز کے روپ میں نظر آئیں گے ۔ فلم”آشائیں“ میں جان ابراہم کا ساتھ ’چک دے انڈیا‘ کی اناہیتا نیر دے رہی ہیں۔ وہ اس فلم میں سترہ سالہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس ےکینسر کا مرض لاحق ہے۔ فلم کے دائریکٹر نگیش کوکونور نے فلم کی کہانی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ”آشائیں“ کی کہانی بہت جذباتی اور اور سچی ہے جس کا اندازہ فلم کے نام سے ہی بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔ جان کا کہنا ہے کہ اس فلم کا سکرپٹ بہت مختلف ہے انہوں نے بتایا کہ جب فلم کے ڈائریکٹر نگیش کوکونور نے انہیں سکرپٹ دیا تو اسے پڑھنے کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے اختیار ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ فلم میں ان کا روپ انڈیانا جونز کی طرح ہونے کے حوالے سے انہوں نے کوئی بات بتانے سے گریز کیا انہوں نے کہا کہ جب فلم ریلیز ہوگی تو لوگوں کو خود ہی معلوم ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کردار کو اداد کرکے انہیں دلی خوشی ملی ہے۔