اردو ٹائمز(نیوز) بھارتی فلموں کی ملکہ حسن ایشوریارائے فلم ”اک حسینا تھی “کے ڈائریکٹر سر ی رام راگھوان کے ساتھ ان کی نئی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں۔ اس فلم میں ان کے مقابل جان ابراہم کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں جان اور ایش پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کے پروڈیوسر روہن سپی ہیں۔ انہوں نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک لو اسٹوری ہے۔ فلم کا نام ابھی طے نہیں پایا تاہم فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اسی سال نومبر کے مہینے میں شوٹنگ کا آغاز ہو گا۔اس فلم کے علاوہ ایش رام گوپال ورما کی فلم’ سرکار راج‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور چھ جون کو ریلیز ہو گی۔ فلم’ سرکار راج‘ میں ان کے ساتھ ابھیشیک بچن اور امیتابھ بچن موجود ہیں۔