اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 03 May 2008 10:20:00

کنزرویٹوپارٹی کے بورس جونسن لندن کے نئے میئر منتخب

کنزرویٹوپارٹی کے بورس جونسن لندن کے نئے میئر منتخب

اردو ٹائمز(نیوز) برطانوی کنزرویٹوپارٹی کے بورس جونسن انتخابی نتائج کے مطابق لندن کے نئے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کنزرویٹوپارٹی کے امیدوار بورس جونسن نے لندن کے سابق لیبر میئر کن لونگ سٹون کو شکست دیدی ہے۔انتخابات میں ٹرن آو¿ٹ 45فیصد رہا جو کہ گزشتہ انتخاب سے آٹھ فیصد زائد ہے۔رپورٹس کے مطابق باسٹھ سالہ سابق میئر اپنی پالیسیوں کی وجہ سے بے حد مقبول تھے تاہم 43سالہ بورس جانسن نے اپنی انتخابی مہم شاندار طریقے سے چلائی اوراگلے چار سال کے لئے لندن کی میئرشپ حاصل کرلی۔مبصرین کے مطابق بورس جونسن کی کامیابی سے لیبر پارٹی کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier