اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 02 May 2008 09:34:00

برطانوی اداکار ڈینیل کریگ نے انشورنس کرالی

برطانوی اداکار ڈینیل کریگ نے انشورنس کرالی

اردو ٹائمز(نیوز) برطانوی اداکار ڈینیل کریگ ،جو زیادہ تر اپنے اسٹنٹس خود ہی پرفارم کرتے ہیں، نے اپنے جسم کی پانچ ملین پاو¿نڈمیں انشورنس کروا لی ہے۔ کریگ کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے انشورنس کروا کر نہایت اچھا کیا ہے کیونکہ آج کل ان کی دوسری بانڈ فلم کی شوٹنگ جاری ہے جس میں پچھلی فلموں کے مقابلے میں زیادہ ایکشن سین ہیں۔واضح رہے کہ کریگ اپنی پہلی بانڈ فلم’کیسینو رویال‘ کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار زخمی ہو چکے ہیں۔بانڈ سیریزکے فلمساز ادارے ای او این کے ذرائع کے مطابق کریگ نے اپنی انشوورنس کروا کر نہایت اچھا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں حتمی طور پر نہیں معلوم کہ کریگ کی انشورنس کی رقم کیا ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق یہ یقیناًچند ملین پاو¿نڈ تو ضرور ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ بانڈ سریز کی پچھلی فلم’کیسینو رویال‘ میں کریگ نے زیادہ تر اپنے اسٹنٹس خود پرفارم کیے تھے اوراس بار بھی کریگ اپنی نئی فلم’کوانٹم‘ کے اسٹنٹس خودہی پرفارم کر رہے ہیں۔فلم’کوانٹم‘ میں بانڈ سیریز کی پچھلی فلموں کے مقابلے میں ایکشن سین بہت زیادہ ہیں لہٰذا کریگ کے زخمی ہونے کے بھی خدشات زیادہ ہیں لیکن کریگ کے لئے خطرناک سین فلمبند کروانا نہایت آسان ہے اور کریگ اپنے اسٹنٹس خود پرفارم کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications