اردو ٹائمز(نیوز) آجکل بالی وڈ میں چاہے وہ ادکار ہو یا داکارہ اپنے آپ کو فلموں میں مختلف اور منفرد دیکھا کر نت نئے تجربے کررہے ہیں اور ایسے تجربات میں بہت سے ہیرو اور ہیروئنیں کامیاب بھی نظر آرہے ہیں۔لہذا اب اسٹار اداکار شاہد کپور بھی اس ریس میں شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے بھی نئے پروجیکٹ میں پہلے سے مختلف نظر آنے کے لئے ڈائریکٹرکین گھوش کی نئی فلم کے لئے اپنے بال بڑھاناشروع کر دیئے ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر کین گھوش نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد نے اپنے نئے پروجیکٹ کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد اس وقت حال ہی میں مکمل کی گئی فلم قسمت کنکشن کی ریلیز کے منتظر ہیں جس میں ان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار ودیابالن نے نبھایا ہے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر عزیز ،رزا ہیامرزا ہیں۔یہ فلم گیارہ جولائی کو ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔