اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 02 May 2008 09:31:00

ابھیشک او ر ودیا پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرینگے

ابھیشک او ر ودیا پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرینگے

اردو ٹائمز(نیوز) ڈائریکٹر بلک ریشنان کی فلم” چینی کم“ جس میں بگ بی امیتابھ بچن اور تبو نے بہت اچھا کردار ادا کیا تھا۔چینی کم کی کامیابی کے بعد ڈائریکٹر بلک ریشنان اگلی فلم ”پا“ میں بھی اپنی ہدایت کاری کا جادو دکھائیں گے۔” پا“فلم میں امیتابھ بچن اور انکے بیٹے ابھیشیک ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ لیکن اس فلم میں تبوکی جگہ ودیا بالن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی باپ اور بیٹے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ڈائریکٹر بلک ریشنان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ا میتابھ بچن کے بجائے ابھیشیک عاشق مزاج نظر آئیں گے جبکہ ابھیشیک کے مدمقابل ہیروئن کا کردار ودیا بالن کررہی ہیں۔ ڈائریکٹر بلک ریشنان کا کہنا ہے کہ ودیا بالن نے اپنی فلم” پری نیتا “میں جیسی اداکاری کی تھی اس سے نہ صرف شائقین بلکہ اداکاروں کا ایک وسیع حلقہ بھی متاثر ہوا تھا جن میں بچن فیملی بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھیشیک پہلے ہی پریتی زینٹا،رانی مکھر جی اور پری ینکا چوپڑا کے ساتھ کام کرچکے ہیں اس لئے وہ اب کسی نئی نہ اداکارہ کے مدمقابل کا م کرنے کے خواہش مند تھے۔لہذا اب ودیا بالن ہی وہ ادکارہ ہیں جن کے ساتھ انہوں نے ابھی تک کسی فلم میں کام نہیں کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان دونوں کی جوڑی پہلی مرتبہ فلم میں جلوہ گر ہورہی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کو ضرور پسند کر ے گی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier