اردو ٹائمز(نیوز) موسیقار،گلوکار اور اداکار ہمیش ریشمیہ جن کی فلم آپ کا سرورگزشتہ سال فلم اپنے اور آوارہ پن کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی اب ان کی دوسری فلم قرض اکتوبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے جبکہ اسی دن عامر خان کی فلم گھاجنی بھی ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم قرض کے پروڈیوسر بھوشن کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ فلم قرض کی ریلیز کی تاریخ کو ایک ہفتہ آگے بڑھا دیں تاکہ ان کی فلم عامر خان کی فلم سے نہ ٹکرا سکے۔بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ فلم گھاجنی کے آڈیو رائٹس بھی ان کے پاس ہیں اس لئے وہ نہیں چاہتے کہ ان کی دونوں کا فلموں ایک ہی دن میں تصادم ہو۔دو اکتوبر کو مزید فلم میکرز بھی اپنی فلمیں ریلیز کرنے کے خواہش مند ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کون اس دوڑ میں خود کو منواتا ہے جس کا فیصلہ آنے والاوقت ہی کرے گا۔