اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 30 Apr 2008 08:46:00

شاہ رخ ہدایتکار پریادرشن کی دوسری چوائس بن گئے

شاہ رخ ہدایتکار پریادرشن کی دوسری چوائس بن گئے


اردو ٹائمز(نیوز) کس نے یہ سوچا تھا کہ شاہ رخ خان جیسا بڑا اداکار دوسروں کے ٹھکرائے ہوئے کردارادا کرے گا اوروہ کسی بھی ہدایتکار کی دوسری چوائس ہوگا، لیکن جہاں تک معروف ہدایتکار پریا درشن کا تعلق ہے ان کیلئے شاید ایسا ہی ہے کیونکہ وہ جب بھی فلم بناتے ہیں ان کی پہلی چوائس اکشے کمار ہوتے ہیں۔اس بار بھی ایسا ہوا انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’بلو باربر‘ کے مرکزی کردار کیلئے اکشے کو کہا لیکن اکشے نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر یہ فلم ٹھکرا دی۔ جس کے بعد پریا نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا اور شاہ رخ خان جنہوں نے اس سال صرف بچوں کے حوالے سے فلمیں کرنے کا عہد کیا تھا نے فوراً فلم میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق شارخ خان ’بلو باربر‘میں سپر اسٹار کا رول ادا کریں گے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications