امیتابھ بچن کا ڈائریکٹر رام گوپال کی فلم میں کام کرنے سے انکار
امیتابھ بچن کا ڈائریکٹر رام گوپال کی فلم میں کام کرنے سے انکار
اردو ٹائمز(نیوز) بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ ڈائریکٹر رام گوپال ورما کے ساتھ کوئی فلم نہیں کریںگے۔ اپنی نئی فلم بھوت ناتھ کے لئے کی جانے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ انہوں نے رام گوپال ورما کی فلم سرکار راج ابھی مکمل کرائی ہے اور یہ فلم انہوں نے اس لئے کی کیونکہ وہ اس رول کے لئے رام گوپال ورما سے وعدہ کر چکے تھے۔ تاہم اب وہ ان کے ساتھ مزید کام نہیں کریںگے۔ ناقدین فلم کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن نے یہ فیصلہ رام گوپال ورما کی فلم آگ کی ناکامی کے باعث کیا ہے یہ فلم کی کامیاب ترین فلم شعلے کاری میک تھی۔ امیتابھ بچن اس سے قبل رام گوپال ورما کی فلم سرکار میں کام کر چکے ہیں۔