اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 06:57:00

خون کے سرطان کی وجہ بننے والے 8 نئے جینز دریافت

امریکی ماہرین نے خون کے سرطان کی وجہ بننے والے 8 نئے جینز دریافت کرلئے یہ جینز خون کے سرطان کی وجہ سے لاحق ہونیوالی مختلف علامات اور پیچیدگیوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

ٹورنٹو (اردو ٹائمز رپورٹ) امریکی طبی ماہرین نے خون کے سرطان ”لیکیسیا“ کی وجہ بننے والے آٹھ نئے جینز دریافت کرلئے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی ان سینٹ لوئیس کے پروفیسر رچرڈ ولسن کی سربراہی میں ہونیوالی اس تحقیق میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اب توقع ہے کہ اس مہلک مرض پر قابو پانے میں آسانی ہوجائے گی۔ نیو سائنس میگزین میں شائع ہونیوالی اس رپورٹ میں ڈاکٹر ولسن نے بتایا کہ یہ آٹھ جینز خون کے سرطان کی وجہ سے لاحق ہونیوالی مختلف علامات اور پیچیدگیوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جینز کی دریافت کے بعد مرض کی تشخیص اور علاج معالجے میں بہتری آجائیگی۔ ان جینز کی دریافت کیلئے طبی ماہرین نے جدید تکنیک ”جینز سیکونیس میتھڈ“ کا استعمال کیا تھا۔ جینز کی نشاندہی کے بعد آٹھ جینز ایسے نکلے جو اس بیماری میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ ان میں سے دو جینز پہلے ہی سائنس دانوں کی نظر میں آچکے تھے، وہ بھی سرطان کی دیگر اقسام کا باعث بنتے ہیں۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier