اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 09:45:00

بھارت کاجوہر ی بجلی گھر تعمیر کرنے کا اعلان

بھارتی حکومت نے ملک کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں جوہری بجلی گھر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے

بھوپال(این این آئی) بھارتی حکومت نے ملک کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں جوہری بجلی گھر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے اس بات کا اعلان حکمران کانگریس کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کیلئے منشور جاری کرتے ہوئے کیا۔ بھارت امریکا جوہری معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کا جوہری شعبے میں تعاون امریکا تک محدود نہیں ہے اور اس نے فرانس کے ساتھ بھی جوہری معاہدہ کیا ہے جس سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں مدد ملے گی۔ پرناب مکھرجی نے کہا کہ ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 3 لاکھ میگا واٹ ہے جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 64 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2030ءتک بھارت کو 4 لاکھ میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہوگا اور 2050ءتک ملک کو مزید 8 لاکھ میگاواٹ اضافی بجلی درکار ہوگی۔ یاد رہے بھارتی حکومت روس کی معاونت سے جنوبی ریاست تامل ناڈو میں مزید 4 ایٹمی بجلی گھر بھی قائم کرے گی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier