اوگلوی اینڈ میتھر نے لندن میں ہونے والے بین الاقوامی ایوارڈز میں سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرلیے
اسلام
آباد(این این آئی) اشتہار کاری کے شعبے میں دنیا بھر میں مقبول ایڈورٹائزنگ ایجنسی
اوگلوی اینڈ میتھر نے لنڈن میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ایورڈز میں سب سے زیادہ
ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔ اس بات کا اعلان اوگلوی اینڈ میتھر ایشیا پیسیفک کے شریک چیئرمین
اور ایگزیکٹیو ریجنل کرئیوٹیو ڈائریکٹر کھائی مینگ تھام نے کیا۔ واضح رہے کہ ہیپوڈروم
میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دنیا بھر کی تمام بڑی ایڈورٹائزنگ ایجنسی شرکت
کرتی ہیں جبکہ اس سال منعقد ہونے والے ایوارڈز میں اوگلوی اینڈ میتھر نے 8مختلف
شعبوں میں 9سونے کے تمغے، 15چاندی کے تمغے اور33فائنل ایوارڈز حاصل کر کے ایشا پیسیفک
کی بہترین ایڈورٹائزنگ ایجنسی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ٓاس موقع پر مسرت کا اظہار
کرتے ہوئے کھائی مینگ تھام نے کہاکہ امریکی الیکشن کے بعد میرے لئے یہ خبر سب سے زیادہ
خوشی کی ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن بین الاقوامی ایوارڈز
کا آغاز 1986 میں کیا گیا جس میں اشتہار کاری کے 9اہم ترین شعبو ںمیں اعزاز دیئے
جاتے ہیںجبکہ ان شعبوں میں بہترین کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دنیا کے بہترین
تخلیق کاروں کا ایک پینل بھی تشکیل دیا جاتا ہے۔ایوارڈز میں ڈیزائن ، ڈیجیٹل میڈیا،
انٹی گریٹڈ میڈیا، نان ٹریڈیشنل میڈیا، پوسٹر، بل بورڈ، پرنٹ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن
یا سینما شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اوگلوی ایند میتھر پاکستان میں اپنی تخلیق کاری
کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کا بنانے کے لئے ایگزیکٹیو کریوٹیو ڈائریکٹرگیری
ٹرینٹر کو پاکستان لا رہا ہے۔ گیری ٹرینٹراس سے قبل سنگاپور میں اوگلوی ایند میتھر
کے لئے ریجنل کریوٹیو پارٹنر کے فرائض بھی ادا کر چکے ہیں جبکہ ان کا اشتہار کاری
کے شعبے میں نمایاں تجربہ بھی ہے۔پاکستان میں اوگلوی ایند میتھر نے اپنے کام کا
باقائدہ آغاز 2007میں کیا تھاتاہم ادارہ اب اپنے بین الاقوامی اکاﺅنٹس کے ہمراہ پاکستانی
مارکیٹ میں بھی اپنی اعلیٰ خدمات فراہم کر رہے ہے۔پاکستان میں اوگلویو ایند میتھر
مقامی ہنر کو گیری ٹرینٹر کے زیرِ نگرانی بروئے کار لاتے ہوئے مقامی صارفین کو بین
الاقوامی معیار کی خدمات دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔