اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 02:31:00

خلائی اسٹیشن کی زمین کے مدار میں موجودگی کے 10برس مکمل

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی زمین کے مدار میں موجودگی کو دس برس مکمل ہوگئے

ہیوسٹن(این این آئی)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی زمین کے مدار میں موجودگی کو دس برس مکمل ہوگئے۔ خلائی اسٹیشن تین سو پچاس کلومیٹر بلندی پر زمین کے مدار میں ہے ، جس میں تین خلاءنورد مستقل طور پر موجود رہتے ہیں۔ آئندہ برس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کو دگنا کرکے چھ کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حال ہی میں فلوریڈا کے کینیڈی خلائی مرکز سے روانہ ہونے والی خلائی شٹل اینڈیوور سات خلاءنوردوں کو لیکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچی ہے، یہ خلاءنورد وہاں رہائشی سہولتیں بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ زمین کے مدار میں موجود اس عظیم منصوبے پر ایک سو ارب ڈالرز لاگت آئی ہے جس کا سب سے بڑا حصہ امریکہ ادا کررہا ہے۔ دیگر ملکوں میں روس، جاپان، کینیڈا ، برازیل اور یورپی خلائی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے گیارہ ملک شامل ہیں۔ وہاں جاپان اور یورپی یونین نے لیبارٹریز بھی نصب کی ہیں۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو اعزاز حاصل ہے کہ نظام شمسی، مریخ اور دیگر خلائی مشن کیلئے اسے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کیا گیا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier