اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 19 Nov 2008 09:18:00

ہسپانوی ڈاکٹروں کاتاریخی کارنامہ:سانس کی نالی ایجاد

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے اسپین کے شہر بارسلونا میں عورت کو سانس کی مصنوعی نالی لگا کر زندگی بچالی

بارسلونا(این این آئی)ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے اسپین کے شہر بارسلونا میں عورت کو سانس کی مصنوعی نالی لگا کر زندگی بچالی کولمبیا سے تعلق رکھنے والی اس عورت کی سانس کی نالی تپ دق کے باعث انفکشن کاشکار ہوگئی تھی اوروہ موت کے منہ میں جارہی تھی ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچانے کیلئے اس کے ایک پھیپھڑے کو کاٹ کر علیحدہ کرنا تھا لیکن اس عمل میں اس کی زندگی کوخطرہ لاحق ہوسکتا تھا گزشتہ روز ڈاکٹرز کی ٹیم نے کافی سوچ وبچار کے فیصلہ کیا کہ سانس کی نالی کی پیوند کاری کی جائے جس کے باعث اس کے جسم سے لیئے گئے خلیوں سے ایک نالی بنا ئی گئی کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے اس نالی کوجسم میں لگادیا ڈاکٹروں کاخیال ہے کہ اس کامیاب سرجری کے بعد دیگر انسانی اعضاءبھی تخلیق کرکے لگائے جاسکیں گے اس آپریشن کو طب کی دنیا میں ایک نئی تاریخی قراردیاجارہا ہے کامیاب آپریشن کرنے پرخاتون کے خاندان نے ڈاکٹروں کی ٹیم کاشکریہ ادا کیا









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier