اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 19 Nov 2008 01:58:00

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ،خلا نوردوں کی خلا میں چہل قدمی

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلانوردوں نے بیرونی حصے پربجلی کے نظام کی مرمت شروع کردی تاہم صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب مرمت کے دوران ایک خاتون خلانورد کا ٹول بکس خلاء میں کھوگیا

ہیوسٹن(این این آئی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلانوردوں نے بیرونی حصے پربجلی کے نظام کی مرمت شروع کردی تاہم صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب مرمت کے دوران ایک خاتون خلانورد کا ٹول بکس خلاء میں کھوگیا۔ دو خلانوردوں ہیڈمیری اسٹیفی شائن پائپر اور اسٹیفن بووین نے خلائی اسٹیشن کے باہر ساڑھے چھ گھنٹے تک چہل قدمی کی اور بجلی کے نظام کی بحالی کے لیے مرمت شروع کردی ۔اس دوران اسٹیشن کے اندر موجود خلانورد چہل قدمی کرنے والے خلانوردوں سے ریڈیائی نظام کے ذریعے رابطے میں رہے۔ سات خلانوردوں پر مشتمل پندرہ روزہ خلائی مشن اینڈیوراتوار کے روز خلائی اسٹیشن پر اترا تھا۔ یہ مشن خلائی اسٹیشن کے شمسی نظام سے چلنے والے بجلی کے نظام کی مرمت کرے گا۔ شمشی نظام سے چلنے والے بجلی گھر کا ایک جوڑ جام ہوگیا ہے۔جسے چلانے کے لیے اسے کافی مقدار میں لبریکینٹ فراہم کرنےکی ضرورت ہے۔ مرمت کے دوران ایک خاتون خلانورد ہیڈمیری نے ابھی کام شروع ہی کیاتھا کہ اس کا ٹول بکس اس کی گرفت سے نکل گیا اور خلاء میں کہیں کھوگیا۔خلاء نورد ٹول بکس کی کھوج لگانے کی کوشش کررہے ہیں ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier