کراچی(این این آئی)دنیا کی صف اول پر فائز انفارمیشن ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنی انٹیل کارپوریشن دنیا کے بہترین 500سپر کمپیوٹرز میں اپنے پراسیسر فراہم کر رہی ہے۔ اس بات کا انکشاف انٹیل کے سرور پلیٹ فارم گروپ کے وائس پریزیڈنٹ اور جنرل مینجر کرک اسکاو
¿جین نے کیا۔ واضح رہے کہ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (HPC)کمیونٹی انٹیل کے کواڈ کور زیون پراسیسر ز میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔ یہ پراسیسر لسٹ میں موجود آدھے سے زیادہ سسٹمز کی ریسرچ اور تجزیاتی سرگرمیوں کی پشت پر ہیں۔TOP500 لسٹ کے 32 ویں ایڈیشن کے مطابق دنیا کے سب سے اعلیٰ500سسٹمز میں سے379سسٹمز میں جن میں دنیا کا تیسراتیز ترین سسٹم بھی شامل ہے اس وقت انٹیل کے پراسیسر استعمال کر رہے ہیں ۔ اس لسٹ کے مطابق اعلی ترین 100سسٹمزمیں سے 48 میں انٹیل کے پراسیسر نصب ہیں ۔ لسٹ میں بہت بڑی اکثریت انٹیل کواڈ کور زیون پراسیسر استعمال کرنے والے سسٹمز کی ہے جن کی تعداد 288تک پہنچ گئی ہے۔نوایجاد ہائی kمیٹل گیٹ ٹیکنالوجی پربنے ہوئے ٹرانسزٹرا ستعمال کرنے والے انٹیل کے سال بھر قبل متعارف کرائے جانے والے کواڈ کور 45nm انٹیل زیون پرا سیسر 5400 سیریز کو لسٹ میں موجود 222سسٹمز میں نصب کیا گیا ہے جس میں 32 ایسے ہیں جن کو کم وولٹیج ویرئنٹ (variant) پر چلایا جارہا ہے ۔ انٹیل پر بنائے گئے سپر کمپیوٹنگ پلیٹ فارم اس وقت تحقیق کے بہت سے شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان میں خلا نوردی کے دوران حفاظتی انتظامات سے لے کر دنیا کے موسم کی پیشین گوئیوں تک کے شعبہ جات شامل ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ ’مین اسٹریم ‘ صنعتیں جیسے کہ مالیاتی خدمات اورہیلتھ کئیر ادارے جدتیں متعارف کرانے اور مقابلے کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے مقصد سے تیز تر ،زیادہ صحیح نتائج حاصل کرنے کے لئے انٹیل پر بنے ہوئے سسٹم استعمال کر رہے ہیں ۔HPCکمیونٹی کو ہارڈ وئیر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیل انہیں سافٹ وئیر ٹولز کی ایک وسیع رینج بھی فراہم کررہی ہے ۔ ان میں کمپائلرز اورMPIلائبریریاں بھی شامل ہیں جو کسٹمرز کو ملٹی کور پراسیسنگ کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور کلسٹرڈ(clustered) سلوشنز کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں ۔ ٹاپ 500 میں سے تقریبا 75 فیصد اس وقت انٹیل کے بنائے ہوئے سافٹ وئیر ٹولز استعمال کر رہے ہیں ۔ انٹیل کے سرور پلیٹ فارم گروپ کے وائس پریزیڈنٹ اور جنرل مینجر کرک اسکاوجین نے انٹیل کی نئی مصنوعات نے کہا کہ ہمیں اس بات پر جائز فخر ہے کہ انٹیل کے پراسیسرز اور سافٹ وئیر ٹولز اس وقت دنیا میں ہونے والی سائنسی تحقیق اور پیش رفت میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اگر ہماری ملٹی کور ایجادات ٹاپ500 میں اتنے بہت سارے سسٹمز میں نصب ہیں تو یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ انٹیل کا عزم ہے کہ سپر کمپیوٹنگ کی سرحدوں او ر امکا نات کو آگے سے آگے لے جایا جائے ۔ پچھلے ایک برس کے دوران انٹیل کوہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کومضبوط تر اور تیز تر کرنے میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور انٹیل نے کرے سپرکمپیوٹرز اور NASAکے ساتھ قریبی طور پر اشتراک کیا ہے۔انٹیل اور کرے مشترکہ طور پر HPC سسٹمز اور ٹیکنالوجیوں کی ایک تازہ رینج بنا رہے ہیں جس میں ملٹی کور پراسیسنگ اور ایڈوانسڈ انٹر کنیکٹ استعمال کئے جائیں گے ۔ اس دوران انٹیل، SGI اور NASA پراجیکٹ Pleiades میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرر ہی ہیں جو ایک ایسی سپر کمپیوٹنگ پراجیکٹ ہے جس کو لسٹ میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے ۔اس پراجیکٹ کا راہ نما ہدف2009تک1 PetaFLOPSتک پہنچنااور پھر2012تک10 PetaFLOPS (یا 10,000 ٹریلین آپریشنز فی سیکنڈ ) تک پہنچنا ہے ۔ سال میں دو بار جاری کی جانے والی ٹاپ 500لسٹ یونیورسٹی آف مان ہائم کے ہانز مائر، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے نیشنل انرجی ریسرچ سائینٹفک کمپیوٹنگ سینٹر کے ایرک اسٹو مائیر اور ہورسٹ سمون اور ٹینی سی یونیورسٹی کے جیک ڈونگارا کی مشرکہ کوشش کا نتیجہ ہے ۔