کولمبیا یونیورسٹی کی ٹیم کی تحقیق
کے مطابق ورزش کے بعد ہونے والی تھکاوٹ دراصل پٹھوں کے خلیے سے کیلیشیم کے رسنے سے
ہوتی ہے جبکہ سائنسدانوں نے ورزش کے ذریعے تھکاوٹ دور کرنے والی دوا تیار کی ہے جس
سے دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو بھی افادہ ہو گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس
دوا سے کیلیشیم کا رسنا بند ہو جاتا ہے اور ورزش کے بعد تھکاوٹ بھی نہیں ہوتی تاہم
اس دوا کے چوہوں پر مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ سائنسدانوں کی یہ تحقیق نیشنل
اکیڈمی آف سائینسز میں شائع کی گئی ہے۔