اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 06 Sep 2008 05:43:00

نیو کلئیر سپلائرز کا امریکہ ، انڈیا معاہدے پر ویانا میں ایک بار پھر اجتماع

نیو کلئیر سپلائرز کا امریکہ ، انڈیا معاہدے پر ویانا میں ایک بار پھر اجتماع

نیو کلئیر سپلائرز نے انڈیا کے ساتھ نیوکلئیر تجارت پر 34 سال پرانی بین اٹھانے کے فیصلے پر غور و فکر کرنا شروع کر دیا ہے۔ پچھلے مہینے امریکہ کے انڈیا کے ساتھ نیوکلیائی تعاون کی پیش کش کو اتنی زیادہ پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ تو نیوکلئیر سپلائرز گروپ جو تمام دنیا میں نیو کلئیر ٹیکنالوجی کی برآمد اور تجارت کو کنٹرول کر رہا ہے ایک بار پھر ویانا میں اکٹھا ہوا اور اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی۔ جن ڈپلومیٹس نے اس اجتماع میں شرکت کی ان کا موقف یہی تھا کہ امریکہ ، انڈیا کے معاہدے پر امریکہ کے ڈپلومیٹس میں اختلاف رائے موجود ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ یہ اختلاف رائے کچھ ابتدائی گفت وشنید کے بعد طے کیا جا سکتا ہے۔ این ایس جی اصولوں کے تحت انڈیا کے ساتھ ہر قسم کی نیوکلئیر تجارت پر پابندی لگی ہوئی ہے کیونکہ انڈیا نے این پی ڈی پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے خفیہ طور پر ایٹمی بم بنایا ہے اور 1974 میں دیدہ دلیرانہ ایٹمی تجربہ کیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ کیا جانے والا یہ نیا معاہدہ 34 سال بعد این پی ٹی میں نہ صرف شرکت کے موقعے فراہم کرے گا بلکہ دنیا کی سب سے بڑی ورمنگ گلوبل نیوکلیئر انرجی پیدا کرنے میں بھی مدد کرے گا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier