شمسی توانائی سے اڑنے والے برطانوی طیارے کی طویل پرواز
شمسی توانائی سے اڑنے والے برطانوی طیارے کی طویل پرواز
لندن (اردو ٹائمز) بغیر پائلٹ اڑنے
والے برطانوی طیارہ نے شمسی توانائی کی مدد سے غیر سرکاری طور سب سےطویل پرواز کا
نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ذیفائر سکس نامی یہ جہاز 3 دن سے زیادہ عرصے تک اونچائی
پر اڑتا رہا اور رات کے وقت شمسی توانائی سے چارج کی ہوئی بیٹریز استعمال کرتا
رہا۔ طیارہ زیادہ بلندی پر 3 روز سے زائد تک مسلسل پرواز کرتا رہا طیارے نے 3 روز
سے زائد کا عرصہ خلا میں پرواز کر کے گلوبل ہاک طیارے کا ریکارد بھی توڑ دیا۔ اس
طیارے کی اڑان 82 گھنٹے اور 37 منٹ پر مشتمل تھی۔ اس برطانوی طیارے کی پرواز نہ
صرف اپنا بلکہ ایک امریکی روبوٹ سے چلنے والے بغیر پائلٹ کے طیارے "گلوبل
ہاک" کا 30 گھنٹے اور 24 منٹ کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس پرواز کا مظاہرہ امریکی
فوج کےلیے کیا گیا تھا جو کہ اپنی زمینی فوج کی مدد سے نئی ٹیکنالوجی تلاش کر رہی
ہے۔ ان طیاروں کو میدان جنگ میں پیغامات وصول کرکے دوبارہ نشتر کرنے کے لیے بھی
استعمال کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی ڈیفنس اینڈ ریسرچ فرم کے کرس کیلر کا کہنا ہے کہ
بغیر پائلٹ کے طیارے روایتی طریقوں پر چلنے والے طیاروں سے اور یہاں تک کہ سیٹلائٹ
طیاروں سے بھی بہت بہتر فوائد میسر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذیفائر کے باقاعدہ استعمال میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں کیونکہ اس
میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے۔