ملیریا کی وبا پر قابو پانے کے لیے بے ضرر مچھلی کا استعمال
ملیریا کی وبا پر قابو پانے کے لیے بے ضرر مچھلی کا استعمال
کینیا(اردوٹائمز)
کینیا کے ریسرچرز نے ملیریا جیسی مضر بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک نیا ہتھیار
دریافت کیا ہے جو ایک بے ضرر قسم کی مچھلی ہے۔ کینیا میں کھائی جانے والی دریائے
نیل کی یتلاپیا مچھلی کی مرغوب غذا مچھروں کے لاروے ہیں۔ کینیا کے متعدد متروکہ
تالابوں میں اس مخصوص مچھلی کی افزائش کی گئی جہاں ملیریا پھیلانے والے دو قسم کے
مچھروں کی بھی بہتات تھی۔ ان مچھلیوں نے انتہائی کم عرصے میں 94 فیصد مچھروں کے
لاروے ہضم کر لئے تھے۔ "نائل یتلا پیا" کے بارے میں 1917 میں پہلی بار
پتہ چلا تھا کہ اس کی مخصوص غذا مچھروں کے لاروے ہیں تاہم پہلی بار کینیا کے
ریسرچرز نے تحقیق کر کے یہ بات ثابت کی ہے۔ واضح رہے کہ ملیریا ایک خلیے والے پیرا
سائٹ پلازہ موڈیم سے ماحول میں پھیلتا اور
ایشیا، افریقہ کے علاوہ یہ وسطی اور جنوبی امریکا میں بھی وبائی شکل میں موجود ہے۔