اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 24 Jul 2008 01:42:00

سمندر کی سطح میں اضافے کی پیشگوئی

سمندر کی سطح میں اضافے کی پیشگوئی

ویانا (اردو ٹائمز) ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق اس صدی کے اختتام تک سمندر کی سطح ڈیڑھ میٹر تک بلند ہو سکتی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال انٹر گورنمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج کی طرف سے دئیے جانے والے تجزیے سے کافی زیادہ ہے۔ سمندر کی سطح میں اس حد تک اضافے کا منفی اثر بنگہ دیش اور اس جیسے اور کئی ملکوں پر ہو سکتا ہے جو سمندر کے قریب اور کم سطح پر واقع ہیں۔  یہ پیش گوئی ویانا میں ہونے والی ایک بڑی سائنس کانفرنس کے موقع پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے یہ پہلا اسٹڈی گروپ نہیں ہے جس نے یہ پیش گوئی کی ہو کہ اس صدی کے اختتام تک سمندر کی سطح میں تقریبا 28 سے 43 سینٹی میٹر اضافے کی آئی پی سی سی کی پیشگوئی کو انتہائی سیریس قرار دیا ہو یہ نئی پیش گوئی برطانیہ اور فن لینڈ کی ایک باہمی تحقیق کا نتیجہ بھی ہے ج سنے ایک ایسا کمپیوٹر ماڈل تیار کیا ہے جو گزشتہ دو ہزارسال کے دوران درجہ حرارت اور سطح سمندر کے تعلق کا مطالعاتی جائزہ لیتا ہے ۔ برطانوی شہر لیور پول کے قریب واقع پراؤڈمین اوشنوگرافک لیباٹری سے منسلک سوتلانا جیو یجیوا کے مطباق گزشتہ دو ہزار سال میں سمندر کی سطح کسی حد تک اوسطاََ رہی ہے اور اس میں 0٫8 میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے آئندہ سالوں میں سمندر کی سطح میں تیزی سے ہونے والے اضافے کی بنیادی وجہ برف کی تہوں کا تیزی سےپگھلنا ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier