کینیدا
(اردو ٹائمز) کینیڈا کے ماہرین کے مطابق ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائی
میں پایا جانے والا کیمیکل کئی اینٹی بائیوٹک ادویات کی بکٹیریا کے خلاف قوت
مدافعت کو کم کر دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ملیریا کے علاج کی عام دوائی کلوروکوئین(
جسے ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے ) میں اینٹی بائیوٹکس نامی کیمیکل سے ملتے جلتے پائے
جانے والے کیمیکلز کے مضمر اثرات ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں بکٹیریا میں دیگر اینٹی
بائیوٹکس کے خلاف بھی مزاحمت پیدا ہوجاتی ہے۔ کینیڈا کے ماہرین کی طرف سے جاری
ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ایک ٹیم نے دور دراز علاقوں میں 500
دیہاتیوں سے خون کے سیمپل لیے جو کہ ملیریا کے خلاف دوائی کلوروکوئین کے علاوہ
دیگر اینٹی بائیوٹک ادویات بھی استعمال کرتے رہے ہیں تاہم ان میں بکٹیریا نے حرکت
کر لی ۔ ان علاقوں میں سے 5 فیصد علاقوں کے لوگوں نے سیپروفلاکسین نامی اینٹی بائیوٹک
کےخلاف بھی حرکت کر لی اور ای کولی نامی بکٹیریا تیار کر لیے جو کہ امریکہ جسیے
ترقی یافتہ ملک کے انتہائی دیکھ بھال کے شعبوں میں بھی 4 فیصد تک پائے جاتے ہیں۔