اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 17 Jul 2008 09:24:00

موبائل فونز کی ٹی وی سروس کے لیے تیاری

سیلولر فون انڈسٹری آج کل ایسے فون تیار کر رہی ہے جو فضا سے ہائی ڈیفینیشن ٹی وی سگنگلز وصول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں

(اردوٹائمز) دستی موبائل فونز اب تک رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ کیمروں، انٹرنیٹ ڈیوائس اور میوزک پلیئرز کی اضافی سروس فراہم کر رہے تھے مگر اب جلد ہی یہ ٹی وی کے طور پر بھی استعمال ہونے لگیں گے۔ سیلولر فون انڈسٹری آج کل ایسے فون تیار کر رہی ہے جو فضا سے ہائی ڈیفینیشن ٹی وی سگنگلز وصول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں حالانکہ خود ہائی ڈیفی نیشن ٹیلی ویژن ابھی تک مارکیٹ میں میسر نہیں ہیں۔ موبائل فونز کےلیے کمپیوٹر چیس تیار کرنے والا ایک بڑا ادارہ ٹیکساس انٹرومینٹس اس ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جو وائرلیس ہینڈ سیٹس کے ذریعے سینکٹروں ہائی ڈیفی نیشن چینلز کی نشریات دیکھنا ممکن بنا دے گی۔ کمپنی کے جنرل مینجر کا کہنا ہے کہ تین سے چار برسل میں آپ اپنے موبائل فون پر 200 سے زائد چینل دیکھ سکیں گے۔  انہوں نے کہا کہ شروع میں زیادہ تر لوگ اسپورٹس اور نیوز کلپس کےلیے یہ چینلز استعمال کریں گے۔ ٹیکساس انسٹرومینٹس کے چیف ایگزیکٹو رک تیمپلٹسن کا کہنا ہے کہ  ٹیلی ویژن  والے موبائل زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال ہوں گے کیونکہ صارفین انہیں بہرحال اپنے ساتھ ہر جگہ لے جا سکیں گے وہاں بھی جہاں روایتی ٹیلی ویژن لے جانے کا تصور ممکن نہیں۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier