گوا (اردو ٹائمز) آئندہ موسم میں وقوع پذیر ہونے
والی تبدیلیوں کے اعداد و شمار کا مطالعاتی جائزہ
لینے کےلیے روس اور بھارت مشترکہ تعاون سے اپنی سیٹلائٹ آئندہ سال خلا کی طرف
روانہ کریں گے۔ روس اور بھارت نے موسم میں ہونے والی تبدیلوں کے تازہ ترین اعداد و
شمار کا جائزہ لینے کےلیے اپنے سیٹلائٹ آئندہ سال مشترکہ طور پر خلا میں بھیجنے
کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے گوا میں بھارت کی سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئرمین
مدھن وان نائبر اور فران سکی سپیس ایجنسی سنٹر کے صدر یانک نے ملاقات میں موسمیاتی
تبدیلیوں کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار کا مطالعاتی جائزہ لینے کےلیے خلا
میں میگھا ٹاپکیو سیٹلائٹ مشترکہ تعاون کی مدد سے بھیجنے کے حوالے سے ٹیکنیکل امور
پر تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ملک ایک دوسرے
کے مشترکہ تعاون سے اپنی سیٹلائٹ خلا میں بھیجیں گے۔