پاکستان (اردو ٹائمز) پاکستان میں
سب سے بڑی موبائل کمپنی یوفون نے ایک بار پھر سے اپنے یوزرز کو دی گئی سہولیات میں
مزید اضافہ کرتے ہوئے یو فون پر ویڈیو نیوز سروس فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے جس کا
مقصد لوگوں کی زندگیون میں مزید آسانیاں پیدا کرنا ہے اس سروس کے مطابق صارفین
اپنے یوفون موبائل پر کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی حصے میں رونماہونے والے واقعات کے متعلق مکمل
آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ یوفون اتصالات گروپ کی ایک کمپنی ہے جو ملک کے تمام بڑے
چھوٹے شہروں ، دیہی علاقوں، ٹاؤنز اور تحصیلوں میں سروسز فراہم کررہی ہے۔ کمپنی
2500 ملازمین کے ساتھ iw فون پاکستان بھر میں 365 فرنچائز ، ایک لاکھ 50
ہزار شاخوں اور 25 کمپنی ملکیتی کسٹمر سروسز سینٹرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
منگل ہونے یوفون کی طرف سے ہونے والے اعلان کے مطابق اس نئی سروس کی وجہ سے صارفین
کو اپ ڈیٹس نیوز بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے ہر روز صبح 9 بجے سے رات 9 بجے کے
درمیان تین ایم ایم ایس بھیجے جائیں گے جن میں ہیڈ لائن اور بریکنگ نیوز شامل ہوں
گی۔ اس سروس کو ایکٹی ویٹ کروانے کےلیے صارفین کو اپنے یوفون نمبر سے "News"
لکھ کر 2478 پر میسج سینڈ کرنا ہوگا اس سروس کے چارجز صرف 50 روپے ہوں گے جس کے
بدلے صارفین پورا ماہ دنیا بھر کے حالات سے مکمل طور پر باخبر رہیں گے۔ یوفون کے
ہیڈ آف ویلیو ایڈڈ سروسز علی اکرام نے اس نئی سروس کے بارے میں بتایا کہ یوفون ملک
بھر میں اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعاات پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہے اور
اپنے صارفین کو مزید سہولیات دینے کےلیے نت نئی سروسز کی فراہمی کےلیے کوشاں رہتی
ہے جس سے ہمارے صارفین کی زندگیاں مزید سہل ہو سکیں۔ اس نئی سروس کے ذریعے اب
ہمارے صارفین دنیا بھر میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات اور اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں
گے۔