اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 05 Jul 2008 05:44:00

نظام شمسی بیضوی شکل کا ہے ، امریکن ذرائع

ہمارے نظام شمسی کی شکل گول نہیں بلکہ نظام شمسی بیضوی شکل کا ہے۔

فلکیات (اردو ٹائمز) امریکی ماہرین فلکیات نے 1977 میں نظام شمسی کے جائزے کےلیے روانہ کیے جانے والے دو مصنوعی سیاروں سے حاصل کردہ معلومات کے مطالعہ کے بعد یہ کہا ہے کہ ہمارے نظام شمسی کی شکل گول نہیں بلکہ نظام شمسی بیضوی شکل کا ہے۔ 1977 کو نظام شمسی پر بھیجے جانے والا وانجر ون نامی مصنوعی سیارہ اس وقت نظام شمسی کے مختلف سیاروں کے نزدیک سے گزرنے اور ان کے بارے میں ضروری تصاویر اور معلومات اکٹھے کرتے ہوئے اس وقت نظام شمسی کے مرکز سورج سے تقریباََ ایک ارب میل دور جا چکا ہے۔ وانجر ون نامی اس مصنوعی سیارے نے اب تک کل 10 ارب مل کا فاصلہ طے کیا ہے جبکہ وانجر ٹو نامی مصنوعی سیارے نے اب تک 7٫8 ارب میل کا فاصلہ طے کیا ہے۔ امریکی کیلیفوریا انسٹیٹیوت آف ٹیکنالوجی کے ماہر ایڈورد سٹون ان مصنوعی سیاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتےہیں کہ ان سیاروں سے بھیجی جانے والی تصاویر اور دیگر اہم معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نظام شمسی کی شکل اس طرح ہے جیسے کہ ہوا سے بھرے گول غبارے کو کسی ہموار سطح پر رکھ کر تھوڑا سا دبا دیا جاتا ہے۔ ایڈورڈ سٹون جو نظام شمسی پر تحقیق سے وابستہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نظام شمسی کی شکل میں بیضوی پن سورج کی سطح پر اٹھنے والے برقی مقباطیسی طوفانوں کے باعث پیدا ہوا۔ یہ طوفان برقی لحاظ سے چارج شدہ ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں سورج عموماََ اپنے چاروں اوڑھ بکھیرتا رہتا ہے۔


1 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier