اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 22 Apr 2008 07:13:00

تہذیب و تمدن سائنسی ایجادات کے پس منظر میں - صحفہ نمبر 5

تہذیب و تمدن سائنسی ایجادات کے پس منظر میں حصہ اول

جو کچھ بھی تھا حقیقت یہی ہے کہ ہوموسیپینز کے بنائے ہوئے اوزار زیادہ سے زیادہ رواج پاتےگئے اور ان کی مخالفت کرنے والے آخر کار 4 لاکھ سال میں ختم ہوگئے۔ میں کہتا ہوں پوری دنیا کو ثقافتی توازن مین لانے اور اپنے وقت کی بہترین تہذیب یافتہ قوم ہونے کی حیثیت سے ہوموسیپینز کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ آنے والے 8 ہزار سالوں میں کتنی بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی تھیں۔ وہ تبدیلی جو پچھلے 25 لاکھ سال سے آئی تھی وہ آنے والے 8 ہزار سالوں میں کئی گنا زیادہ بن کر رونما ہونے والی تھی۔ صرف 8 ہزار سال میں ہوموسیپینز کی کسی ہزارویں نسل مین کچھ انسانوں نے دو دو چارچار ہزار سال کے وقفے میں نیزے ، تیر اور کمان کا استعمال سیکھ لیا۔ تمام تر مخالفت کے باوجود تیر کمان اور نیزے کا استعمال رواج پاتا گیا اور صرف2 ہزار سال میں ہوموسیپینز خشکی ، پانی اور ہوا پر قابض ہوگئے۔ وہ جہاں چاہے جس کو چاہے مار سکتے تھے۔ بڑے سے بڑے جانور اور خطرناک سے خطرناک پرندے ان کے سامنے ہیچ تھے ۔ تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ شکاری اتنا محفوظ رہ کر شکار کر سکتا ہو یا دشمن اتنا چوکنا رہ کر وار کر سکتا ہو۔ یہ کیسی ایجاد تھی جس نے دشمن کو قریب جائے بغیر مارنے کی صلاحیت پیدا کر دی تھی۔ مذہبی ، معاشرتی ، سیاسی ، ثقافتی اور لسانی گروہوں کی  ایک یلغار تھی جو نیزے اور تیر کے استعما ل کرنے والوں پر ٹوٹ پڑی۔  وہ لوگ ان ایجادات کو غیر انسانی قرار دیتے تھے۔ انکے خیال سے نیزے یا تیر سے شکار کرنا پرانے عقائد کی خلاف ورزی کرنا تھا۔ وہ یہی سوچتے تھے کہ کیا ان کے آباؤ اجداد بیوقوف تھے جو صرف ہاتھ کے اوزاروں کا استعمال کر کے شکار مارتے تھے۔ تیروں اور نیزوں سے شکار مارنے میں انہیں اپنی بہت سی روایات کی پامالی اور اپنے بہت سے عقائد کی بے حرمتی نظر آتی تھی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہوموسیپینز کی بھرپور مخالفت کے باوجود نیزوں اور تیروں کا استعمال رک نہ سکا۔ صرف 20 ہزار سال مین وہ کچھ دیکھنے کو ملا جو 26 لاکھ سال سے نہیں ملا تھا۔ دور سے آتے حملہ آور سے  بچنے کے لیے لوگوں نے ایک دوسرے کے قریب قریب رہنا شروع کر دیا ۔

Previous 1 2 3 4 5







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier