اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 22 Apr 2008 07:13:00

تہذیب و تمدن سائنسی ایجادات کے پس منظر میں - صحفہ نمبر 2

تہذیب و تمدن سائنسی ایجادات کے پس منظر میں حصہ اول

ایجادات کب  ہوئیں کہاں ہوئیں کیا اثرات چھوڑے

پتھر کے اوزاروں یا ہتھیاروں کا استعمال

26 لاکھ سال قبل مسیح

افریقہ

ہوموہیبلیز کو دوسرے جانداروں یا جانوروں پر برتری حاصل ہوگئی

آگ کا استعمال

14 لاکھ بیس ہزار سال قبل مسیح

افریقہ

ہومواریکٹس نے قدرتی خورا ک کے ختم ہوتے ہوئے ذخائرکا توڑ نکالا اور نا قا بل خورد نوش چیزوں کو قابل استعمال بنایا

کپڑوں کی با فت

5 لاکھ سال قبل مسیح

افریقہ

نہ صرف جسم کی حفاظت کے لیے استعمال ہوا بلکہ خیموں اور شامیانوں کی صورت میں بھی فائدہ بخش ثابت ہوا

کاٹنے والے اوزار یا ہتھیار

4 لاکھ سال قبل مسیح

 

افریقہ

ان اوزاروں اور ہتھیاروں کے بل بوتے پر ہوموسیپیتھ نے دوسروں پر غلبہ پا لیا

ماہی گیری

افریقہ

38 ہزار سال قبل مسیح

ہڈیوں کو کانٹوں کے طور پر استعمال کیا گیا اور خشکی کے جانوروں کی قلت کو پورا کرنے کے لیے  پانی کے جانور زیر استعمال لائے گئے

نیزہ

30 ہزار سال قبل مسیح

افریقہ

 

شکاریوں کی زندگی کو لاحق خطرات کم کرنے اور شکار کو دور سے اور زیادہ اچھی طرح مارنے کے لیے استعمال کیا گیا

تیر کمان

30 ہزار سال قبل مسیح

افریقہ

خشکی کے جانوروں کی قلت پوری کرنے اور پانی کے جانوروں کو پکڑنے میں حائل مشکلات کو دور کرنے میں اسطرح معاون ثابت ہوا کہ فضاء میں اڑنے والے پرندوں کو استعمال میں لایا جانے لگا

فنون لطیفہ (مصوری وغیرہ)

28 ہزار سال قبل مسیح

یورپ

 

خشکی پانی اور ہوا کے جانداروں کو زیر استعمال لانے کے بعد فنون لطیفہ کی طرف توجہ دی جس کے آثار سنٹر یورپ کی غاروں میں بنی ہوئی تصویروں سے ملتے ہیں

کھانے پکانے کے چولہے یا تندو

25 ہزار سال قبل مسیح

یورپ

 

خشکی آبی اور ہوائی جانوروں کی قلت کو پورا کرنے کے لیے سبزیوں کا استعمال شروع ہوا

اعداد و شمار

20 ہزار سال قبل مسیح

افریقہ

بڑھتی ہوئی آبادی ایک دوسرے سے میل جول رکھنے اور لین دین کرنے پر مجبور ہوگئی تو اسے اعداد و شمار کا نظام بنانا پڑا

چراغ یا دیا

17 ہزار سال قبل مسیح

یورپ

 

جانوروں کی چربی کو استعمال میں لایا گیا اور رات کی تاریکی میں ایک دوسرے سے ملنے جلنے اور محفوظ رہنے کی کوشش کی جانے لگی

کتوں کی سدھائی

12 ہزار سال قبل مسیح

یورپ

میسو پوٹامیا 

چین

رات کے اندھیرے یا اپنی غیر موجودگی میں ملکیتوں کی حفاظت آسان ہوگئی اور شکار یا دشمنوں پر حملہ کرنے میں اضافی مدد دستیاب نظر آئی

ڈھول

12 ہزار سال قبل مسیح

افریقہ

 

موسیقی کا ایسا ذریعہ جو عوامی ،  سیاسی  اور عکسری سطح پر استعمال میں لایا گیا

کشتی

10 ہزار سال قبل مسیح

بحرالکاہل کے ساحلی علاقے

سمند ر میں دور تک شکار کرنے اور قریبی ساحلوں تک جانے کے لیے استعمال کی گئی

Previous 1 2 3 4 5 Next







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier