جاپانی جو کہ ٹیکنالوجی میں کافی تیزی سے ترقی کرتے جارہے ہیں ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جسے دیکھ کر کوئی بھی انسان دھوکہ کھا سکتا ہے۔
عورت سے مشابہت رکھنے والے روبوٹ(ریپلی کیو ون) جسے جاپانی سائنسدانوں نے تخلیق کیا ہے یہ ایک ایسا روبوٹ ہے جو انسانوں کی طرح پلکیں چھپکا سکتا ہے ،ہاتھ ہلا سکتا ہے اور دیکھو تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ سانس لے رہا ہو۔
یہ روبوٹ دوسرے روبوٹ کو لگے میٹریل کی بجائے انسانی جلد جیسےلچکدار سلیکون سے بنایا گیا ہے۔ اس روبوٹ مین کئی مشنیں اور سنسر لگے ہوئے ہیں جو انسانوں کی طرح حرکت کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
جاپانی سائنسدانوںکا کہناہے کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ روبوٹ انسان سے اس قدر مشابہت رکھنے کی وجہ سے ہمیں انسان ہونے کا دھوکہ بھی دے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نمائش کے وقت دیکھا گیاہے کہ (ریپلی کیو ون) سے بات کرتے وقت لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ ایک روبوٹ سے بات کر رہے ہیں۔
پروفیسر اشیگورو کا کہناہےکہ انہوں نے بہت سے روبوٹ بنائے ہیں لیکن انسانی جلد جیسے لچکدار روبوٹ زیادہ دیر پا تاثر چھوڑتے ہیں۔