ماہرین ایک ایسا لچکدار آلہ بنا رہے ہیں جس سے سرجری کی دنیا میں انقلاب
آسکتاہے کیونکہ اس سے ڈاکٹروں کو ایسے پیچیدہ آپریشنز کرنے میں آسانی ہوگی جو
ابھی تک بدن میں بڑے زخم کرنے سے ہی ممکن
ہوپاے ہیں۔
""کی ہول سرجری""کا مذکورہ نیا آلہ بنانے کے لیے لندن کے
امپیرءل کالج کے ماہرین کو اکیس لاکھ
امداد دی گءی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ نیا آلہ "سانپ" یا "آءی سینک" کی شکل کی ایک طویل ٹیوب پر مشتمل ہوگا،جو ایک
خاص قسم کی موٹر،جسم کے اندر کا منظر دکھانے والے آلے اور سینسر ز سے لیس ہوگا۔
اس آلے سے دل کے باءی پاس آپریشن میں بہت آسانی متوقع ہے،تاہم اس سے پیت
اور انتڑیوں کے امراض کی تشخیص میں بھی مدد ملے گی،کیونکہ یہ وہاں تک پہنچ سکے گی
جہاں تک ڈاکٹروں کی نظر اور انگلی نہیں پہنچ سکے گی۔
اس سلسلے میں طبعی تحقیق کے ایک
ادارے""ویلکم ٹرسٹ "" کے ڈاءریکٹر ٹیکنالوجی ڈاکٹرٹیڈ بیانکو کا کہنا تھا
کہ""وہ دن خٹم ہوگے جب سرجن کی چھری آپریشن تھیٹر میں راج کرتی تھی۔جراہت کا مستقبل آءی سینک جیسے سمارٹ آلات کے ہاتھ میں ہے