کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چیف کنٹرولر منظور قادر کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف ٹاﺅنز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم اور سربمہر کردیا
کراچی ( این این آئی )کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی
کے چیف کنٹرولر منظور قادر کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف ٹاﺅنز میں
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم اور سربمہر کردیا جبکہ
کے بی سی اے نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر پبلک پروجیکٹ ”جوبلی شاپنگ مال“
واقع رنچھوڑ لائن کی این او سی برائے تشہیر وفروخت کو منسوخ اور بکنگ وتعمیرات پر
پابندی عائد کرنے سمیت عوام الناس کو سرمایا کاری سے متعلق مستنبہ کیا،تفصیلات کے
مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاری ٹاﺅن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف
کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 956بہادر کالونی اور پلاٹ نمبر277,LY-12/17 پر پانچویں اور چھٹی منزل کی چھتوں اور چوتھی منزل کی پارٹیشن
دیواروں کو منہدم کردیا ،اسی علاقے میں پلاٹ نمبر19,LY-7 موسیٰ لین کی چھٹی منزل اور پلاٹ
نمبر54 ماری پور روڈ کھڈا پر غیر قانونی تیسری اور چوتھی منزلوں کو منہدم کردیا
،بعد ازاں انہدامی کارروائی مذکورہ تعمیرات کو سربمہر کردیا جبکہ پلاٹ نمبر46 ماری
پور روڈ کھڈا پر بھی تیسری اور چوتھی منزل کو منہدم کردیا گیا دریں اثناءایک اور ڈیمالیشن
ٹیم نے جمشید ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر936 اور 937 بلاک 2پی ای سی ایچ
ایس کی غیر قانونی پارٹیشن دیواروں اور پلاٹ نمبرSB-6,24,523 سولجر بازار کی درمیانی کھلی جگہ پر غیر قانوینی آرسی سی تعمیرات
کو منہدم کردیا جبکہ گڈاپ ٹاﺅن کے علاقے گلشن معمار میں پلاٹ نمبرSB-1 سیکٹر Z-IIIپر غیر قانونی تعمیرات کی غرض سے نصب شیٹرنگ کو گرادیا گیا،مذکورہ
بالا انہدامی کارروائی علاقہ کے ڈپٹی کنٹرولر اسسٹنٹ کنٹرولرز ارو ڈیمالیشن آفیسر
ز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی ،علاوہ ازیں کے بی سی اے نے تعمیراتی قوانین کی
خلاف ورزی کرنے پر پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ ”جوبلی شاپنگ مال“ واقاع پلاٹ نمبر95,RC-5 رنچھوڑ لائن
کی این او سی برائے تشہیر وفروخت کو منسوخ کرنے سمیت پروجیکٹ کی تشہیر وفروخت
،بکنگ اور تعمیراتی کام پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں عوام الناس کو
متنبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی لین دین نہ کی جائے ۔