یوٹیلیٹی سٹورزپر خوردنی تیل اورگھی کی قیمتوں میں کمی
یوٹیلیٹی سٹورزپر خوردنی تیل اورگھی کی قیمتوں میں آٹھ روپے سے 30روپے فی کلوکمی
اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورزپر خوردنی
تیل اورگھی کی قیمتوں میں آٹھ روپے سے 30روپے فی کلوکمی کردی گئی ۔قیمتو ں میں کمی
کانوٹیفیکیشن جمعرات کو جاری کیاگیااورنئی قیمتیں فوری طورپر نافذالعمل ہوں گی
کارپوریشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مسعود عالم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
کہاکہ بین لاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں
بھی کمی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف برانڈز کی قیمتوں میں آٹھ روپے سے تیس روپے
تک کمی کی گئی ہے انہوں نے بتایاکہ عوام کو ریلیف دینے کےلئے قیمتوں میں مزید کمی
کاامکان ہے ۔