پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں 9کروڑ97لاکھ ڈالر کی مزید کمی
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا تسلسل جاری ہے گزشتہ ہفتے کے دوران 9کروڑ97لاکھ ڈالر کمی سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر 6ارب63کروڑ68لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں
کراچی (این این آئی )پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
میں کمی کا تسلسل جاری ہے گزشتہ ہفتے کے دوران 9کروڑ97لاکھ ڈالر کمی سے پاکستان کے
ذرمبادلہ کے ذخائر 6ارب63کروڑ68لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک آف
پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق15 نومبر2008 کو ختم ہونے والے
ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میںمزید9کروڑ97لاکھ ڈالر کی کمی واقع
ہوئی ہے، اس کمی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6ارب 73 کروڑ65لاکھ ڈالر سے
گھٹ کر6ارب63کروڑ68لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے
زرمبادلہ کے ذخائر میں زیر تبصرہ مدت کے دوران3کروڑ71لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی
گئی اس کمی کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3ارب49کروڑ67لاکھ ڈالر سے گھٹ
کر3ارب45کروڑ 96لاکھ ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں6کروڑ26لاکھ ڈالرکی کمی
واقع ہوئی ہے ہے اس کمی کے بعد بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 3ارب23کروڑ98لاکھ ڈالر
سے گھٹ کر3ارب17کروڑ72لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ
زر مبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کی بنیادی وجہ بڑھتا ہوا درآمدی بل اور برآمدات میں
کمی ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی کی وجہ سے بھی زر مبادلہ
ذخائر کم ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ جمہوری حکمرانوں نے اقتدار سنبھالا تو
زرمبادلہ کی سطح 14 ارب ڈالر تھی۔