اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 09:21:00

کراچی اسٹاک ایکسچینج ، کاروبارکی حالت غیر تسلی بخش

سرمایہ کاری مالیت میں 48کروڑ روپے سے زائد کی کمی

کراچی (این این آئی ) کراچی اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی کاروبارکی حالت غیر تسلی بخش رہی،کاروباری حجم بدھ کی نسبت 39.61 فیصد شیئرز کم جبکہ سرمایہ کاری مالیت میں48کروڑ31لاکھ روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔کاروبار کا آغازمحدودسرگرمیوں میں ہوا جومارکیٹ کے اختتام پر جاری رہیں ۔کاروباری حلقوں کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس کی بحالی تک کوئی بڑی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آسکتی جبکہ ایس ای سی پی اور حکومت متعدد مرتبہ اس سلسلے میں خوشخبریاں دیتے رہتے ہیں لیکن اسکے کوئی مثبت اثرات مرتب نہیں ہوپارہے ہیں۔ کاروباری حلقوں میں مایوسی اپنی انتہا پر پہنچ گئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مطابق اب یہ مایوسی ناامیدی اور بددلی میں تبدیل ہوچکی ہے کیونکہ تمام ترلوازمات پورے ہونے کے باوجود حکومت اس سلسلے میں بالکل سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے پیکیج کا انتظار تھا اب وہ بھی ہوگیا لیکن پتہ نہیں اب مزید کسی بات کا انتظار ہے۔ بہرحال حکومت کے اس رویے کے باعث مارکیٹ خودبخود تباہ ہورہی ہے اور اب اس کا سنبھلنا مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ سرمایہ کاری مالیت میں 48کروڑ 31لاکھ 38ہزار 233 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

¾جبکہ سرمایہ کاری کی کل مالیت 28کھرب26ارب95کروڑ78 لاکھ90ہزار945روپے سے گھٹ کر 28کھرب 26ارب 47کروڑ 47لاکھ 52ہزار 712 روپے ہوگئی ۔ کاروباری حجم ایک لاکھ 9ہزار900شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں 72ہزار 100 شیئرز کم ہے ۔مجموعی طور پر12کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے7کمپنیوں کے بھاﺅ میں استحکام ،4میں اضافہ جبکہ 1کمپنی کے حصص کے بھاﺅ میں کمی رہی ۔قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ کے حساب سے گریب وال سیمنٹ کے حصص59پیسے ا ضافے سے17.59 روپے
¾اسٹینڈرڈ چارٹرڈ موڈکے حصص 39پیسے اضافے سے9روپے پر بند ہوئے ۔ نمایاں کمی ساﺅتھ رن الیکٹرک کے حصص میں ہوئی جس کے حصص 2پیسے کمی سے3.60روپے اور ملت ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت بغیر کمی کے 163.92 روپے پر بند ہوئی۔جمعرات کو مارکیٹ میںنیشنل ایسیز کی سرگرمیاں60ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ان کے شیئرز کی قیمت5پیسے اضافے سے 47 پیسے
¾ بال گلاس کی سرگرمیاں 3.90 روپے پر مستحکم
¾ گریب وال سیمنٹ کے شیئرز59پیسے اضافے سے 17.59 روپے
¾ اسٹینڈ چارٹ موڈ 39پیسے اضافے سے 9روپے
¾ مختار ٹیکسٹائل 11پیسے اضافے سے 64پیسے
¾ ساﺅتھ رن الیکٹرک 2پیسے کمی سے 3.60 روپے
¾ نیٹ ورک مائیکرو بینک 3.35 روپے پر مستحکم
¾ حبیب اے ڈی ایم لمیٹڈ 9.70 روپے پر مستحکم
¾ دیوان آٹو انجینئرنگ 1.45 روپے پر مستحکم اور نب بینک کے شیئرز 8.45 روپے پر مستحکم رہے ۔ کے ایس ای 30 انڈیکس حب معمول بغیر کسی کمی بیشی کے 9981.93 پوائنٹس پر مستحکم ہے ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier