ملک کی معروف ٹیلی کام کمپنی یوفون نے نت نئی اور منفرد پروڈکٹس اورسروسز متعارف کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حبیب بنک کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بارمفت ہینڈ سیٹ پیکج متعارف کرادیا ہے
اسلام
آباد (این این آئی)ملک کی معروف ٹیلی کام کمپنی یوفون نے نت نئی اور منفرد پروڈکٹس
اورسروسز متعارف کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حبیب بنک کے اشتراک سے پاکستان میں
پہلی بارمفت ہینڈ سیٹ پیکج متعارف کرادیا ہے ۔ اب وہ صارفین جن کے پاس حبیب بینک
کا کریڈٹ کارڈ ہو، یوفون کا پوسٹ پیڈ کنیکشن حاصل کرتے ہی چار مشہور موبائل برانڈز
کے 20جدید ہینڈ سیٹس میں سے اپنی پسند کے سیٹ کا انتحاب کرسکتے ہیں۔ یوفون اور حبیب
بنک کی طرف سے اس نئی پیشکش کے بارے میں یوفون کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اشعر یعقوب
خان نے کہا " ملک کے مشہور اور سب سے بڑے حبیب بنک کے اشتراک سے ہم اپنے
مشترکہ صارفین کو مزیدسہولت فراہم کر رہے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ بینک اور ٹیلی کام سیکٹر
کے دو اہم ناموں کے درمیان اس طرح کے تعلقات مستقبل میں بھی مزید مضبوط ہوں گے جس
سے صارفین مستفیدہوتے رہیں گے "۔ حبیب بنک کے ہیڈ آف ریٹیل اینڈ کنزیومر بینکنگ
عابد ستار نے کہا " پاکستان کی کنزیومرمارکیٹ میں پہلی مرتبہ صارفین کیلئے اس
طرح کا منفرد اور نیا سلوشن پیش کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل کریڈٹ کارڈ
اور یوفون پوسٹ پیڈصارفین کیلئے انتہائی آسان پے منٹ طریقہ کار پیش کر تا ہے جس میں
صارفین کیلئے مختلف قسم کے خوبصورت ہینڈ سیٹ اور ملٹی پل پیکجز پیش کئے گئے ہیں"۔