بحرین میں پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کےلئے مواقع
بحرین میں پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کےلئے ملازمتوں کے بے شمار مواقع موجود ہیں ، بحرین کے سفیر کی نیو ٹیک کے چیئر مین سے گفتگو
اسلام
آباد(این این آئی) بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبد القادر نے کہا ہے کہ بحرین
کے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں پاکستان کی اعلیٰ کوالٹی کی ہنرمند افرادی قوت
کےلئے ملازمتوں کے بے شمار مواقع موجود ہیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے
وہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن کمیشن کے چیئرمین عدنان اے خواجہ سے
ملاقات بات چیت کررہے تھے ۔جنہوں نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر ان
سے ملاقات کی تھی بحرین کے سفیر نے کہاکہ اس وقت پاکستانیوں کی اچھی خاصی تعداد
بحرین میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے جن میں تعمیرات سروسزبیکنگ اور صحت کے شعبے شامل ہیں انہوںنے بتایا کہ بہت سے
پاکستانی بحرین میں اچھے عہدوں پر بھی فائز ہیں یہ سب بحرین کی ترقی اورخوشحالی میں
بڑا مثبت کر دار ادا کررہے ہیں تاہم انہوںنے کہاکہ ہنرمند پاکستانی خواتین جیسا کہ
ڈاکٹروں نرسوں بینکرز اور سکیورٹی خواتین کےلئے ملازمتوں کے زیادہ مواقع
موجود ہیں اس موقع پر نیو ٹیک کے چیئر مین نے بحرین کے سفیر کو بتایا کہ ان کا
محکمہ ایک باقاعدہ حکمت عملی کے تحت اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کررہا ہے
اس سلسلے میں انہوںنے پاکستان میں برٹش کونسل اورجائیکا کے فنی تعاون سے قائم ہونے
والے آٹھ سنٹرز آف ایکسیلنس کا ذکر کیا جن کے ذریعے عالمی سٹینڈرڈ کی افرادی قوت تیار
کی جائے گی عدنان خواجہ نے سفیر کو بتایا کہ نیو ٹیک نے 2006ءمیں اپنے قیام سے اب
تک ستر ہزار افراد کو مختلف شعبوں میں تکنیکی وفنی تربیت فراہم کی ہے اور ایک سال
کے اندر مزید ایک لاکھ نو جوانوں کو اعلیٰ درجے کا ہنر مند بنایاجائےگا انہوںنے اس
یقین کا اظہار کیا کہ یہ افرادی قوت جہاں بھی خدمت سر انجام دے گی اس دارے کا
اثاثہ ثابت ہوگی ۔ بحرین کے سفیر نے نیو ٹیک کے چیئر مین کا مستقبل قریب میں بحرین
کا دورہ کر نے کے ارادہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے عدنان خواجہ کو یقین دلایا کہ ان کی
ایمبیسی اس دورے کو کامیاب بنانے کےلئے تمام ممکنہ مدد رہنمائی اورتعاون فراہم کرے گی تاہم انہوںنے کہاکہ بحرین میں
پاکستان کی ایمبیسی اس سلسلے میں بہت مثبت کر دارادا کر سکتی ہے اور وہاں کے بڑے
بڑے ملازمتیں فراہم کر نے والے اداروں کے سربراہوں سے مل کر پاکستانی افرادی قوت
کےلئے ز یادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع حاصل کر نے میں مدد گار معاون ثابت ہوسکتی
ہے نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد اطہر طاہر ڈائریکٹر جنرل محمد ریاض خان
اوربحرین ایمبیسی کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔