اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 05:48:00

1 اور2 روپے مالیت کے نئے سکے جاری ، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایلمونیم کے ایک اور2 روپے مالیت کے نئے سکے جاری کر دئے ہیں۔مرکزی بینک نے ان سکوں کی اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر سے فراہمی شروع کر دی ہے

 


کراچی(این این آئی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایلمونیم کے ایک اور2 روپے مالیت کے نئے سکے جاری کر دئے ہیں۔مرکزی بینک نے ان سکوں کی اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر سے فراہمی شروع کر دی ہے، یہ سکے دھاتی ساخت (ایلمونیم)، رنگ اور وزن کے لحاظ سے مختلف ہیں، تاہم ان سکوں کا ڈیزائن اور قطر موجودہ سکوں کی طرح ہی ہے، جو 8 ستمبر1998سے متعارف کرائے گئے تھے۔وفاقی کابینہ ایک اور 2روپے مالیت کے ایلمونیم سکوں کی مالیت، حجم، ڈیزائن اور دھاتی ساخت کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے ایک روپے مالیت کا ایلمونیم سکہ سفید رنگ میں ہے جس کا قطر 20ایم ایم اور خالص وزن 1.75 گرام ہے جب کہ 2 روپے مالیت کے سکے کی دھاتی ساخت اور رنگ بھی یہی ہیں، البتہ 2 روپے مالیت کے ایلمونیم سکے کا قطر 22.5ایم ایم اور خالص وزن 2.6 گرام ہے۔1998 میں جاری کردہ ایک اور دو روپے مالیت کے پرانے سکے بدستور مارکیٹ میں موجود رہیں گے اور انہیں لین دین میں استعمال کیا جاسکے گا









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier