اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 05:44:00

حلال منافع اورتکافل کوریج حاصل کرہں,المیزان انویسٹ منٹس

سرمایہ کاروں کو میزان ماہانہ خرچ اکاﺅنٹ سے بہترین ریٹرن اور تکافل کوریج حاصل ہوگی ، المیزان انویسٹ منٹس

                                                          کراچی(این این آئی)”میزان اسلامک انکم فنڈ(MIIF)کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کی وجہ سے MIIFکے سالانہ ریٹرن میں 14 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ یہ متوقع اضافہ رواں برس ستمبر کیلئے 10.98 فیصد اور اکتوبر میں 12.7 فیصد سالانہ شاندار ریٹرن کی وجہ سے ہے۔ متوقع شاندار اضافے کے باعث موجودہ اور دوسرے سرمایہ کاروں کیلئے یہ نادر موقع ہے کہ وہ میزان اسلامک انکم فنڈ اور میزان ماہانہ خرچ اکاﺅنٹ میں سرمایہ کاری کرکے پُرکشش ٹیکس سے مبرا ریٹرن حاصل کرسکیں“۔ ان خیالات کا اظہار المیزان انویسٹمنٹس کے سی ای او محمد شعیب نے کیا۔ سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے 5 نومبر کے جاری کردہ احکامات سے انکم فنڈ کے یونٹ پرائس میں اہم کمی واقع ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ SECP کی ہدایات 12 جنوری 2009 ءتک کارگر ہیں۔ اگر اس تاریخ کو ہدایات واپس لے لی جاتی ہیں تو اس صورت میں MIIF کے سرمایہ کاروں کو پرائس یونٹ کیلئے ایک وقت میں 6 فیصد سے زیادہ قدر میں اضافے کا فائدہ حاصل ہوگا جس کی وجہ سے ایک سال کی مدت کیلئے سرمایہ کاری پر ریٹرن 20 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ محمد شعیب نے کہا کہ المیزان انویسٹمنٹس نے ہمیشہ سود سے پاک حلال اور سرمایہ کاری کیلئے نئے مواقع مہیا کرنے پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور حال ہی میں سرمایہ کاروں کیلئے ماہانہ منافع ادائیگی منصوبہ متعارف کیا گیا ہے۔ دیگر بینکوں سے مختلف میزان ماہانہ خرچ اکاﺅنٹ (MMKA) میں سرمایہ کاروں کو اس بات کی آزادی ہے کہ ان کا سرمایہ کئی سال تک منجمد نہیں رہے گا۔ سرمایہ کار بغیر کسی جرمانے کے اپنے سرمائے کو کسی بھی وقت واپس نکال سکتا ہے جبکہ بینک اکاﺅنٹ میں ماہانہ منافع کی منتقلی سے وہ فائدہ اٹھا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ MMKA میں سرمایہ کاری کرنے والے انفرادی سرمایہ کاروں کو سب سے بڑا فائدہ دس لاکھ تک کی مفت تکافل کوریج کی فراہمی ہے ، یہ کوریج قدرتی موت، حادثاتی موت،مستقل معذوری اورطبی کوریج فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ موجودہ غیریقینی معاشی حالات میں MKKA سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ حلال منافع اور تکافل کوریج حاصل کرسکیں۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier